Categories: عالم اسلام

افغانستان میں ڈرون حملے میں القاعدہ کا اہم کمانڈر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک، پینٹاگون

پینٹاگون نے افغانستان میں ہونے والے ڈرون حملے میں القاعدہ کے اہم کمانڈر ابو خلیل السوڈانی کے 2 ساتھیوں سمیت مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی دفاعی ادارے پینٹا گون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خفیہ اطلاع پر افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں القاعدہ کا اہم ترین آپریشنل کمانڈر ابو خلیل السوڈانی اور اس کے 2 ساتھی مارے گئے۔ پینٹاگون کے مطابق خلیل سوڈانی القاعدہ کے 3 اہم ترین کمانڈرز میں شامل تھا جو افغانستان اور عراق میں ہونے والی خود کش حملوں کی قیادت کرتے ہیں جب کہ وہ القاعدہ کے خودکش بمباروں اور دھماکے کی کارروائیوں کی سربراہی بھی کرتا تھا۔ پینٹاگون کے بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ خلیل سوڈانی پاکستان، افغانستان اور اتحادی فوجوں کے خلاف آپریشن کو کمانڈ کرتا تھا جب کہ وہ امریکا کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی میں بھی براہ راست ملوث تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی اور افغان طالبان گروپوں نے سوڈانی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جس میں پاکستانی طالبان گروپ کا کہنا ہے کہ خلیل سوڈانی کافی عرصے تک شمالی وزیرستان سے اپنی کارروائیاں کرتا رہا تاہم پاکستانی فوج کے آپریشن کے بعد اس نے افغانستان کو اپنا مسکن بنا لیا جب کہ سفرکے دوران وہ ہمیشہ اپنے ہمراہ 2 محافظ رکھتا اور اس کی گاڑی میں ہر وقت خودکش جیکٹس بھی موجود ہوتی تھیں۔
امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر نے ابوخلیل السوڈانی کی ہلاکت کو افغانستان میں اتحادی افواج کی اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

2 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago