ایران کے ممتاز سنی عالم دین نے عید الفطر کے موقع پر بعض اہم مسائل پر اظہارِخیال کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا اہل سنت کی آزادیوں کو پامال نہ کیاجائے اور مسالک و قومیتوں کے بارے میں اپنے وعدے پورے کرے۔

اٹھارہ جولائی دوہزار پندرہ کو زاہدان میں ہزاروں فرزندانِ توحید سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے کہا: ہمارے خیال میں حکومت اور حکومتی اداروں میں انتہاپسند و تنگ نظر افراد موجود ہیں جو حکومت کے لیے مسائل کھڑے کرتے ہیں۔ ہر سو دنیا میں انتہا پسند عناصر ہی کی وجہ سے مشکلات و مسائل پائے جاتے ہیں جو زمینی حقائق نہیں دیکھنا چاہتے اور شیعہ وسنی کے لیے مسائل تراشتے ہیں۔
ایران کے بڑے شہروں میں نمازجمعہ و عیدین کے لیے اہل سنت کے مسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا: کچھ انتہاپسند عناصر کے لیے اہل سنت کی نماز ناقابل برداشت ہے۔ حالانکہ یہ لوگ گھروں یا نمازخانوں میں جماعت کرتے ہیں کسی پارک یا پبلک مقام پر نہیں!
انہوں نے مزیدکہا: گھروں میں نماز قائم کرنے کے لیے کسی سرکاری اجازت کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے اگر کسی نے اجازت لینے کی درخواست بھی دی تو اس کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ دوسو یا تین سو نمازیوں کے لیے کسی پولیس کی حفاظت کی ضرورت نہیں ہے۔
مولانا عبدالحمید نے کہا: اس طرح کی رکاوٹوں اور دباو ڈالنے سے مذہبی تعصبات بڑھ جاتے ہیںاور مشترکہ دشمنوں کو مداخلت کا موقع مل جائے گا۔ عالم اسلام میں انتہاپسندی و فرقہ واریت کی اصل وجہ ایسی ہی تنگ نظری اور دوسروں کے حقوق پامال کرنا ہے۔

ڈاکٹر روحانی کی حکومت اپنے وعدے پورے کرے
صدر دارالعلوم زاہدان نے اپنے بیان کے ایک حصے میں ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ جامع معاہدہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اندرونی و بیرونی عناصر کی شدید مخالفت کے باوجود عالمی طاقتوں کے ساتھ بالاخر جوہری مسئلے پر ڈیل ہوگیا۔ جوہری معاہدہ مرشد اعلی کی حمایت اور صدر مملکت کی کاوشوں سے حاصل ہوگیا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہ حکومت اور قوم کے لیے کامیابی تھی۔
انہوں نے مزیدکہا: امید کی جاتی ہے جس طرح حکومت نے داخلی انتہاپسندوں کے سامنے ڈٹ کر جوہری معاہدہ منعقد کرایا، اسی طرح اہل سنت کے حقوق کا مسئلہ حل کردے۔ انتہاپسندوں کی وجہ سے لسانی ومسلکی گروہوں کے حقوق کا مسئلہ حل نہیں ہوپارہا اور حکومت اپنے وعدے ابھی تک مکمل طورپر پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔
مولانا عبدالحمید نے کہا: بعض صوبوں میں کچھ اقدامات اٹھائے گئے ہیں لیکن ابھی تک بڑے پیمانے پر اہل سنت نظرانداز ہورہے ہیں، انہیں امید ہے کابینہ میں اور مختلف وزارتخانوں میں ان کے لائق افراد کی صلاحتیوں سے استفادہ کیا جائے۔ اہل سنت کی مذہبی آزادی یقینی بنانے سے اتحاد و بھائی چارہ مستحکم ہوگا اور عالمی سطح پر ایران کا مقام اونچا ہوجائے گا۔ عالم اسلام کی سطح پر بھی ایران کی عزت میں اضافہ ہوگا۔
شیعہ علما اور مراجع تقلید کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا: شیعہ علمائے کرام اور مراجع سے توقع ہے عالم اسلام کی بحرانی صورتحال کو مدنظر رکھ کر انتہاپسند اور شدت پسند لوگوں کو نصیحت کریں تاکہ مسائل مزید گھمبیر نہ ہوجائیں۔

سیستان بلوچستان میں بے روزگاری ایک خطرہ ہے
ایرانی اہل سنت کی سرکردہ دینی شخصیت نے صوبہ سیستان بلوچستان میں غربت اور بے روزگاری کو سنگین خطرہ یاد کرتے ہوئے کہا: بے روزگاری نوجوانوں کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اسی وجہ سے غربت کی سطح بھی اوپر جاچکی ہے اور صوبے میں دیگر مسائل کھڑے ہوئے ہیں۔
مولانا عبدالحمید نے کہا: غربت کی حد کم کرنے کے لیے سرحدی بازاروں کو فعال بنانا چاہیے جس سے کاروبار میں رونق آتی ہے۔ درست منصوبہ بندی سے ان مسائل پر قابو پایا جاسکتاہے۔
پولیس حکام کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا: پولیس سمیت جو ادارے امن نافذ کرنے کے لیے کام کرتے ہیں انتہائی احتیاط سے کام لیں۔ جو افراد قتل کا ارتکاب کرتے ہیں انہیں پکڑ کر عدلیہ کے حوالے کریں اور ڈاکووں سے مقابلہ کریں۔ کسی کو لوگوں کے امن اور آسائش خراب کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
اپنے خطاب کے آخر میں شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے علما سے درخواست کی بلا ضرورت شدیدہ مساجد کو ’جامع مسجد‘ نہ بنائیں۔ بعض اوقات ایک ہی گلی میں دو جامع مساجد واقع ہوتی ہیں۔ فقہائے کرام نے صرف ضرورت کے تحت ایک ہی شہر میں متعدد جامع مسجد بنوانے کی اجازت دی ہے۔

baloch

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago