Categories: مشرق وسطی

علامہ قرضاوی: مصر میں پھانسی کی سزاؤں کی مذمت

عالمی شہرت یافتہ عالم دین علامہ یوسف القرضاوی نے مصر کی ایک عدالت کی جانب سے خود کو ،برطرف صدر ڈاکٹر محمد مرسی اور اخوان المسلمون کے ایک سو پانچ کارکنان کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
علامہ یوسف قرضاوی نے اتوار کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انھوں نے عدالت کے حکم کو ”نان سینس” اور اسلامی شریعت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
انھوں نے بیان میں کہا ہے کہ ”اس طرح کے احکامات کی کوئی اہمیت نہیں اور ان پر عمل درآمد نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ اللہ کے فرامین کی خلاف ورزی ہیں، یہ عوامی قانون کے بھی خلاف ہیں اور کوئی بھی انھیں قبول نہیں کرے گا”۔
مصری عدالت نے علامہ قرضاوی، ڈاکٹر محمد مرسی اور اخوان کے دوسرے کارکنان کو سنہ 2011ء کے اوائل میں سابق مطلق العنان صدر حسنی مبارک کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک کے دوران دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں واقع ایک جیل کو توڑنے کے جرم میں سزائے موت سنائی ہے۔علامہ صاحب نے اس واقعے میں اپنے کسی قسم کے کردار کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ جب اس جیل کو توڑا گیا تھا تو اس وقت وہ قطر میں مقیم تھے۔
علامہ یوسف قرضاوی مصری ہیں،انھیں مصر کی کالعدم مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کا روحانی قائد سمجھا جاتا ہے۔وہ گذشتہ کئی عشروں سے قطر میں مقیم ہیں۔ان کے لیکچرز اور جمعہ کے خطبات الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل پر نشر کیے جاتے رہے ہیں۔وہ مصر کے موجودہ صدرعبدالفتاح السیسی کے سخت ناقد ہیں اور ان کی تنقید کی وجہ سے ہی قطر اور دوسرے خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ ”بدعنوانیوں اور ناانصافیوں کے خلاف بغاوت لوگوں کا حق ہے۔میں اب بھی لوگوں سے کہتا ہوں کہ وہ بغاوت کردیں”۔واضح رہے کہ علامہ قرضاوی کی عبدالفتاح السیسی پر تنقید کے بعد ان کے جمعہ کے خطبات ٹیلی ویژن سے نشر کرنے پر پابندی عاید کردی گئی تھی لیکن انھوں نے مصری صدر پر اپنی تنقید کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔سعودی عرب نے اخوان المسلمون کو دہشت گردی قرار دے رکھا ہے اور اس نے صدر السیسی کی حکومت کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے اربوں ڈالرز کی امداد دی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago