Categories: مشرق وسطی

داعش اور عراقی فورسز کے درمیان شدید لڑائی

عراق کے مغربی صوبے الانبار کے دارالحکومت رمادی میں دولت اسلامیہ (داعش) کے جنگجوؤں اور سرکاری سکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی کی اطلاعات ملی ہیں اور ایک جھڑپ میں بارہ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

داعش کے جنگجوؤں نے پہلے ہی رمادی کے بیشتر حصے پر اپنا کنٹرول قائم کررکھا ہے اور ان کی جانب سے جمعے کو اس شہر پر مکمل کنٹرول کے لیے مساجد سے اپیلیں نشر کی گئی ہیں۔
الانبار کی صوبائی کونسل کے رکن حیثل الفہداوی نے بتایا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے علی الصباح تین بجے کے قریب حملہ کیا تھا۔انھوں نے رمادی سے بیس کلومیٹر مشرق میں واقع ایک گاؤں الشجیریہ پر قبضہ کر لیا ہے اور وہاں ان کی عراقی فورسز کے ساتھ لڑائی جاری ہے۔
ایک قبائلی رہ نما رفیع فہداوی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شجیریہ کے نزدیک ایک مکان اور ایک مسجد پر دھاوا بولنے والے بارہ جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔علاقے میں داعش کے مقابلے کے لیے پولیس ،فوج اور قبائلی جنگجوؤں کو بھیجا جارہے ہیں۔
درایں اثناء داعش کے جنگجوؤں نے عراق کے شمالی صوبہ کرکوک میں دو نوجوانوں کو سرعام گولیاں مار کر قتل کردیا ہے۔ان پر عراقی سکیورٹی فورسز سے تعاون کا الزام تھا۔
عراقی سکیورٹی حکام کے مطابق ان دونوں نوجوانوں کو کرکوک کے علاقے زاب میں ایک مرکزی بازار کے درمیان میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔
عراقی سکیورٹی فورسز اور حکومت نواز ملیشیائیں اس وقت مختلف محاذوں پر داعش کے جنگجوؤں کے خلاف نبرد آزما ہیں اور انھیں امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں کی مدد بھی حاصل ہے ۔انھوں نے داعش سے بعض علاقے واپس لے لیے ہیں لیکن شمالی عراق میں تین بڑے شہروں پر بدستور داعش کا کنٹرول برقرار ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago