امریکا کے محکمہ خزانہ کے انڈر سیکریٹری برائے انسداد دہشت گردی ڈیوڈ کوہن نے مارچ میں کویتی وزیر پر الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے شام میں جہاد کی بات کی تھی اور دہشت گردی کے لیے رقوم مہیا کرنے کی حمایت کی تھی لیکن نایف العجمی نے ان الزامات کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔ اب انھوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امیر کویت نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے اور انھوں نے اس پر امیر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انھوں نے ٹویٹر پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر بھی یہ بیان جاری کیا ہے۔ گذشتہ ماہ کویتی میڈیا نے یہ اطلاع دی تھی کہ انھوں نے امیر کویت کو خرابیِ صحت کی بنا پر مستعفی ہونے کی پیش کش کی تھی۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ کوہن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نایف عجمی شام میں جہاد کے فروغ کی ایک تاریخ رکھتے ہیں اور ان کی تصاویر شام میں القاعدہ سے وابستہ جنگجو گروپ النصر محاذ کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم کے پوسٹروں پر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔
اردو ٹائمز
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید