شریعت کے نفاذ پر بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کا برونائی کے معاشی بائیکاٹ کا اعلان

برونائی داراسلام کے بادشاہ حسن البولکیہ کی جانب سے مملکت میں شریعت کے نفاذ کے اعلان کے بعد متعدد بین الاقوامی کاروباری اداروں اور ثقافتی تنظیموں نے ان کے معاشی بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مختلف شعبوں میں کاروباری، مالی اور مشاورتی معاونت فراہم کرنے والے بین الاقوامی گروپ ’’ورجن‘‘ کے سربراہ رچرڈ برینسن نے اعلان کیا ہے کہ آج کے بعد ان کی کمپنی کا کوئی ملازم یا ان کا گھر والا برونائی داراالسلام کے بادشاہ کے ہوٹل میں قیام نہیں کرے گا، ان کا ادارہ  ایسے کسی بھی ادارے کے ساتھ کاروباری تعلق بھی نہیں رکھے گا جس کا حسن البولکیہ سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق ہوگا۔ اس کے علاوہ امریکا میں حقوق نسواں کی علمبردار تنظیم ’’فیمینسٹ‘‘ نے بھی نیو یارک میں حسن البولکیا ہی کے ہوٹل میں منعقدہ سالانہ عالمی حقوق نسواں ایوارڈز کی تقریب منسوخ کردی ہے۔
واضح رہے کہ برونائی دارالسلام کے بادشاہ نے گزشتہ برس ملک میں شرعی قوانین کے نفاذ کے لئے ضروری قانون سازی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت گزشتہ دنوں انہوں نے ملک میں شریعت کو عملی طور پر نافذ کردی تھی۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

6 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago