Categories: افغانستان

افغانستان میں نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 فوجی ہلاک

افغانستان کے جنوبی علاقے میں نیٹو فورسز کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو فورسز کا ہیلی معمول کی پرواز پر تھا کہ صوبہ قندھار کے علاقے تختہ پل کے قریب گرکر تباہ ہوگیا جس میں سوار پانچوں فوجی ہلاک ہوگئے، صوبائی پولیس کے ترجمان  کے مطابق نیٹو فورسز کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا اور فنی خرابی کے باعث تختہ پل کے علاقے میں گرکرتباہ ہوا۔
دوسری جانب نیٹو فورسز کے ترجمان کا طالبان کی جانب سے کارروائی کے خدشے کو مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا جبکہ ہیلی کاپٹر میں آگ لگ جانے سے فوجیوں  کی ہلاکتیں ہوئیں تاہم فوجیوں کا تعلق کس ملک سے ہے اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago