کینیڈا: مسلمان نے اپنے جوتے ننگے پاوں والے کو دیدیے

دوسروں کے ساتھ ایثار اور احسان کا برتاو اہل اسلام کی پہچان رہا ہے۔ اس کے مختلف اظہار آج بھی مسلم دنیا میں سامنے آتے رہتے ہیں۔ لیکن کینیڈا میں دوران سفر ایک مسلمان مسافر نے جوتوں سے محروم شخص کو جس طرح اپنے جوتے پیش کر دیے، کم ازکم مغربی دنیا میں اس طرح کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں۔

مسلمانوں کی وضع قطع رکھنے والے ایک باریش شخص نے بس پر سفر کے دوران دیکھا کہ بس میں موجود ایک شخص نے جوتوں کی جگہ اپنے پاوں کو بالوں سے بنی ایک جالی میں لپیٹ رکھا ہے اور اس کا لباس بھی زیادہ اچھا نہیں ہے۔ جس کا صاف مطلب ہے کہ اس مفلوک الحل شخص کے پاس پہننے کیلیے جوتے نہیں ہیں۔
اپنی منزل پر پہنچ کر بس سے اترنے سے پہلے باریش مسلمان نے اپنا جوتے اتار کر اس جوتوں کے بغیر شخص کو پیش کر دیے اور کہا کہ ”میں نے قریب ہی جانا ہے ،میں پیدل چلتے ہوئے یہ مختصر سا سفر آسانی سے جوتوں کے بغیر طے کر سکوں گا۔ ” بس کے ایک آف ڈیوٹی ڈرائیور نے یہ عمل اپنے کیمرے سے محفوظ کر لیا۔
تصویر بنانے والے آف ڈیوٹی ڈرائیور سرجیت سنگھ ورک کا کہنا ہے باریش مسلمان نے اپنے جوتے کے ساتھ اپنی جرابیں بھی دوسرے شخص کو بن مانگے پیش کیں اور جلدی سے بس سے اتر گیا۔ اس دوران بس اتنا کہا ”آپ یہ جوتے پہن سکتے ہیں، پریشان نہ ہوئیے گا میں قریب ہی رہتا ہوں، میں ننگے پاوں جا سکوں گا۔”
سرجیت سنگھ ورک کے بقول یہ کہہ کر بس سے اترنے کی کی اور جوتا وصول کرنے والے شخص کو شکریہ کرنے کا بھی موقع نہ دیا۔ دوسرے مسافر یہ منظر دیکھتے ہی رہ گئے کیونکہ وہ تو اس مفلوک الحال شخص کے ساتھ بیٹھنے کو بھی تیار نہ تھے۔ کہ اس کا لباس گدلا اور بوسیدہ تھا۔
یہ تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو ایک مقامی خبر رساں ادارے نے اس مسلمان مسافر سے رابطہ کیا اور جوتا دوسرے کو دے دینے کی وجہ دریافت کی۔ یقینا کینیڈا میں ایسا کرنا خبر تھا۔ مسلمان نے خبر رساں اداے کو بتایا ” مجھے یہ بہت برا محسوس ہوا کہ ایک شخص ننگے پاوں ہے اور اس کے پاس غربت کی وجہ سے جوتے نہیں ہیں، میں نے بس سے اترنے کے بعد صرف دو منٹ کا پیدل سفر طے کرنا تھا اس لیے میں اپنا جوتا اسے گفٹ کر دیا۔”
خبر رساں ادارے کے مطابق جوتا تحفے کے طور پرپیش کرنے والا مسلمان قریب ہی قائم مسلم ایسوسی ایشن مسجد سے واپس گھر آ رہا تھا۔ اس بارے میں مسجد کے ترجمان مفتی عاصم نے کہا ” ہم مسلمان جب بھی کوئی اچھائی کرتے ہیں تو مقصد اللہ کی خوشنودی کا حصول ہوتا ہے۔ ”

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago