Categories: مشرق وسطی

بغداد: انتخابی ریلی پر بم حملہ 31 افراد ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد میں شیعہ سیاسی جماعت کی انتخابی ریلی میں دھماکے سے کم سے کم 31 لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔

عصائب اھل الحق پارٹی کی ریلی پر ہونے والے اس حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔
یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب عراق کے پارلیمانی انتخابات میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔
عراق اس وقت 2008 کی خانہ جنگی کے بعد بدترین تشدد کا شکار ہے۔
بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ جب ریلی اختتام پذیر ہو رہی تھی اسی وقت تین دھماکے ہو گئے۔
پہلے دو دھماکے ٹرکوں میں نصب بموں کے تھے جبکہ تیسرا دھماکہ سڑک کنارے نصب بم سے ہوا۔
عصائب اھل الحق کی ایران کی حمایت حاصل ہے اور یہ شام کے صدر بشار الاسد کی بھی حامی ہے۔
عصائب اھل الحق کے رہنما وہاب الطائی کا کہنا تھا کہ ’یہ عمل بوکھلاہٹ کی نشانی ہے اور یہ سب ہمیں آگے بڑھنے اور مقابلہ کرنے سے نہیں ہو سکتا۔ وہ لوگ ہمیں پیغام دینا چاہتے تھے اور انہوں نے ایسا کر دیا لیکن یہ ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔‘
سنہ 2011 میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد عراق میں بدھ کو پہلی مرتبہ پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔
ملک کی 328 نشستوں پر سے 9000 زائد امیدار حصہ لے رہے ہیں۔
تاہم ان انتخابات کے دوران سنی اکثریتی آبادی بالے صوبے انبار میں ووٹنگ نہیں ہو گی کیونکہ وہاں سکیورٹی فورسز اب بھی شدت پسندوں اور قبائلی عسکریت پسندوں سے جنگ میں مصروف ہیں۔
عسکریت پسند صوبائی دارالحکومت رمادی اور فالوجہ شہر پر قابض ہیں اور سکیورٹی فورسز اس کا کنٹرول واپس حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

بی بی سی اردو

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago