Categories: افغانستان

افغانستان کے شمالی علاقوں میں سیلاب سے 80 افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

افغانستان  کے شمالی علاقوں میں مسلسل 2 روز سے جاری شدید بارش سیلاب کی صورت اختیار کرگئی جس کے نتیجے میں 80 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں گھر پانی میں بہہ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبوں میں بدھ سے جاری مسلسل بارش کے بعد صوبہ جوزجان ، فریاب اور سارے پل میں سیلاب کے باعث 80 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں لاپتہ ہوگئے جبکہ ہزاروں گھربھی پانی میں بہہ گئے، حکام کے مطابق متاثرہ صوبوں میں امدادی کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ 200 سے زائد متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
حکام کے مطابق نہ رکنے والی بارش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تاہم امدادی کارروائیوں میں فوج کی بھی مدد حاصل کرلی گئی ہے، حکام کا کہنا ہے  کہ سیلاب کے باعث صوبہ جوزجان میں 43، فریاب میں 33 اور سارے پل میں 6 افراد ہلاک ہوئے تاہم مسلسل بارش اور تباہی کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

3 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago