Categories: پاکستان

مولانا احمد لدھیانوی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کی جانب جھنگ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 سے اہل سنت والجماعت کے رہنما مولانا محمد احمد لدھیانوی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوبارہ سے 3 ماہ کے اندر ووٹوں کی گنتی کے معاملے کا جائزہ لے،

پاکستان مسلم لیگ کے رہنما شیخ محمد اکرم نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ ٹریبونل نے بغیر کوئی وجہ بتائے احمد لدھیانوی کو فاتح قرار دے دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ظہیر انور جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی عدالت نے الیکشن ٹربیونل کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن شیخ محمد اکرم کا انتخاب کالعدم قرار دینے اور اہل سنت والجماعت کے سربراہ احمد لدھیانوی کو فاتح قرار دینے کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیا۔ عدالت نے نوٹیفیکیشن معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے یہ معاملہ دوبارہ الیکشن ٹربیونل کو بجھوا دیا ہے اور کہا ہے کہ اس معاملے کو تین ماہ کے اندر نمٹایا جائے۔ درخواست گْزار شیخ محمد اکرم کے وکیل مخدوم احمد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹربیونل نے وجوہات کا زکر کیے بغیر ان کے موکل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن منسوخ کرتے ہوئے اْن کے مخالف حریف مولانا احمد لدھانوی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جو کسی بھی طور پر انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتا۔ مخدوم احمد کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹربیونل نے اْن کے موقف کو بھی نہیں سْنا اور ثبوتوں کے بغیر اْن کے موکل کی بطور رکن پارلیمنٹ رکنیت منسوخ کردی۔

اردو ٹائمز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago