ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانیہ کی نسل پرست تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ریجنٹس پارک مسجد پر اس وقت دھاوا بولا جب مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جارہی تھی، اس موقع پر انتہا پسند نسل پرست تنظیم کے کارکنوں نے اسلام مخالف نعرے بازی بھی کی۔ اس تمام تر صورتحال کے دوران نمازیوں اورانگلش ڈیفنس لیگ کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے خدشہ کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جبکہ ہنگامی طور پر ہیلی کاپٹر کی مدد سے بھی مظاہرین کی نگرانی کی گئی تاہم بعدازاں پولیس نے مظاہرین کومنتشر کردیا۔
ایکسپریس نیوز
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید