Categories: پاکستان

جمعیت علمائےاسلام کی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

جمعیت علمائےاسلام ( ف) نے تحفظِ پاکستان کے قانون اور نیشنل سکیورٹی پالیسی میں مدرسوں کے بارے میں تحفظات پر حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دی ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان مولانا جان محمد اچکزئی نے کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کے وزراء نے استعفے حکومت کو پیش کر دیے ہیں۔اگرچہ اب بھی مذاکرات کے دورازے کھلے ہیں اور گیند اب پی ایم ایل کی کورٹ میں ہے۔
مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام نے رواں سال جنوری میں حکومت میں شمولیت اختیار کی تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ حکومت نے ان کی جماعت کو گذشتہ چار ماہ میں ہونے فیصلوں میں اعتماد میں نہیں لیا۔ انھوں نے کہا حکومت نے جے یو آئی کو تحفظ پاکستان آرڈینینس اور نیشنل سکیورٹی پالیسی کے بارے میں اعتماد میں نہیں لیا۔
انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تحفظِ پاکستان آرڈینینس کے حوالے سے تقریباً تمام معاملات پر اتفاق ہو گیا تھا اور یہ طے پایا تھا کہ دونوں جماعتوں کے وکلا کی ملاقات ہو گی اور اس قانون میں ترامیم تجویز کی جائیں گی جنہیں حکومت مسودے کا حصہ بنائےگی۔ انھوں نے کہا “بدقسمی سے ایسا نہیں ہوا۔‘
انھوں نے کہا نیشنل سکیورٹی پالیسی کی تیاری میں ان کی جماعت سے مشاورت نہیں ہوئی ہے۔ اس پالیسی میں مدرسوں کو ایک خطرہ کے طور پر پیش کیاگیا۔
انھوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے اپنے تخفطات حکومت کے سامنے رکھ دیے ہیں۔ اگر حکومت جے یو آئی کے تحفظات کو دور کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے وگرنہ وہ حکومت کا حصہ نہیں رہیں گے۔

ٹی آر ٹی اردو

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago