2012: پرتشدد کارروائیوں کے دوران 5 لاکھ لوگ لقمہ اجل بنے

دنیا بھر میں 2012ء کے دوران قتل وغارت اور پرتشدد کارروائیوں کے دوران پانچ لاکھ کے قریب لوگ لقمہ اجل بنے۔

اس بات کا انکشاف منشیات وجرائم کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارہ یو این او ڈی سی نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔ لندن میں ادارہ کے ڈائریکٹر پالیسی انالسزا ا ینڈ پبلک افیئر چین لک لیما ہیو نے ’’ گلوبل سٹڈی آن ہومی سائیڈ 2013 ‘‘رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے جرائم کی وجوہات کو سمجھنا وقت کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 2012 کے دوران قتل وغارت کے واقعات میں چار لاکھ 37ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ عالمی سطح پر ایسے واقعات میں لقمہ اجل بن جانے والے مردوں کی تعداد خواتین کی نسبت چار گناہ زیادہ ہے جبکہ مردوں کی بڑی تعداد ایسے افراد ہاتھوں ہلاک ہوئی جنہیں وہ جانتے تک نہیں تھے۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago