غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چلی کے شمالی ساحلی علاقوں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ ساحل سمندر سے 2 میٹر اونچی لہریں ٹکرانے کے بعد چلی، پیرو اور اکواڈور میں بھی سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے ساحلی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پیرو میں سونامی وارننگ کے بعد دارالحکومت لیما میں ساحل سے متصل سڑکوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ چلی کے علاوہ بولویا میں بھی 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ گیا گیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کے بعد چلی کے تمام اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
امریکین جیولوجیکل سروے کے چلی کے شمالی ساحلی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 8.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکزچلی کے ساحلی شہر آئی کیوئی کیو سے 83 کلو میٹر دور سمندر میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا جب کہ چلی کے حکام کے مطابق زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی۔ پیسیفک سونامی سنٹر کی جانب سے کولمبیا، پاناما اور کوسٹا ریکا کو بھی سونامی کے لئے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال تو سونامی کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن اتنی شدت کے زلزلے سے ساحلی علاقوں میں سونامی کے خدشے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ 2010 میں بھی چلی میں 8.8 شدت کے زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد ہلاک اور 30 بلین ڈالر کا مالی نقصان ہوا تھا۔
ایکسپریس نیوز
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید