Categories: افغانستان

امریکاکاحقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی تیزکرنے کافیصلہ

امریکے اتحادی ممالک نے افغانستان کے انتخابات کے عمل کو سبوتاژ ہونے سے بچانے کیلیے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا  فیصلہ کیا ہے۔

امریکی افواج کاہدف القاعدہ ہوگی لیکن حقانی گروپ کی جانب سے امریکی افواج کے خلاف کارروائیوں کوروکنے کیلیے امریکی افواج تمام ضروری اقدام کریں گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے  مطابق  افغانستان میں امریکی میرین جنرل جوزف ڈنفورڈ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ امریکا حقانی نیٹ ورک کے فنڈ اکٹھے کرنے کی صلاحیت اوران کی نقل وحرکت کومحدود کرنے کیلیے اس کیخلاف کارروائیاں تیزکررہاہے۔

گزشتہ کچھ مہینوں میں حقانی نیٹ ورک نے اپنی کارروائیوں تیز کر دی ہیں لہٰذا امریکا نے بھی اس گروپ کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں ۔ واضح رہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات اپریل میں ہونا طے ہیں اور حقانی نیٹ ورک نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ انتخابات کے عمل کو درہم برہم کرنے کیلیے بڑے سیاسی اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔ حقانی نیٹ ورک کوافغانستان میں ہونے والی دہشت گردی کی بڑی بڑی کارروائیوں کاذمے دارقرار دیاجاتا رہاہے۔
امریکا ماضی میں پاکستان سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ حقانی نیٹ ورک کیخلاف زیادہ جارحانہ انداز میں کارروائیاں کرے۔ خیال کیاجاتا ہے کہ حقانی نیٹ ورک نے شمالی وزیرستان میں اپنے اڈے بنارکھے ہیں جہاں سے وہ افغانستان میں کارروائیوں کیلیے منصوبہ بندی کرتا ہے۔

جنرل ڈنفورڈنے کہاکہ افغانستان کے ساتھ دوطرفہ معاہدے کی صورت میں امریکا 2014کے بعدافغانستان میں ہزاروں فوجی رکھے گاجنھیں انسداددہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیاجائے گا۔

امریکاکو امیدہے اپریل میںہونے والے صدارتی انتخابات کے بعدنئے افغان صدردوطرفہ معاہدے پردستخط کردیں گے۔ امریکی صدر اوباما نے پینٹاگون کو ہدایت کررکھی ہے کہ وہ 2014کے بعدافغانستان سے تمام امریکی افواج کونکالنے کی تیاری کرے۔

امریکی جنرل نے کہاہے کہ اگرتمام افواج کونکالنے کاکہا گیاتو وہ یہ کام102دن میں سرانجام دے سکتے ہیں۔ افغانستان میں امریکی افواج کی تعداد 33,600 ہے۔ پینٹا گون موسم سرماتک ان افواج کی تعدادکو 20ہزار تک لانے کے منصوبے پرعمل پیرا ہے۔

ایکسپریس نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

1 hour ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago