Categories: مشرق وسطی

یہودی دہشت گردوں کو گرفتار کر کے چھوڑنے پر فلسطینی اتھارٹی پر کڑی تنقید

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کے دوغلےپن کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رام اللہ انتظامیہ یہودی شدت پسندوں اور دہشت گردوں کو حراست میں لیے بعد انہیں رہا کر رہی ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہے۔
 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے اپنے ایک ٹیوٹر پیغام میں کہا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی قوم کے زخموں پر نمک پاشی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ نہتے فلسطینیوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کرنے والے یہودیوں کو پہلے تو گرفتار ہی نہیں کیا جاتا اور اگر کسی کو حراست میں لے لیا جائے تو اسے فورا اسرائیلی فوج اور پولیس کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔ جبکہ فلسطینی مزاحمت کاروں کو  دانستہ طور پر حراست میں لینے اور اسرائیل کے حوالے کرنے میں بھی فلسطینی اتھارٹی پیش پیش ہے۔
 
ترجمان نے مغربی کنارے میں القسام کمانڈر ایوب القواسمی کی فلسطینی جیل سے رہائی کے بعد اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید مذمت کی۔ ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ القواسمی کی گرفتاری اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کی ملی بگھت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ القواسمی کو اسرائیل کے کہنے پر کئی سال تک حراست میں رکھا گیا اور جب اسے اسرائیل کے حوالےکرنے کا پروگرام بنا تو نمائشی طور پر اسے رہا کیا گیا تھا۔

مرکز اطلاعات فلسطین

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago