بان کی مون: وسطی افریقی مسلمانوں کے قتل عام کو روکا جائے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جمہوریہ وسطی افریقہ میں مسلمان شہریوں کے خلاف قتل و غارت کے خلاف اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل بان کی مون نے جمہوریہ وسطی افریقہ کے مسلمانوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
بان نے کہا کہ اس ملک سے تمام تر مسلمان باشندے اپنے جانوں کو بچانے کی خاطر اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ “مسلمانوں کے تحفظ اور قتل عام کا سد باب کرنے کی خاطر ہمیں ہر ممکنہ کوششیں صرف کرنی چاہییں” لہذا بروز منگل اس بحران کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتیہ کونسل کو بعض تجاویز پیش کی جائینگی۔ “
بان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ” اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے مابین عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے تعاون” کے موضوع پر اپنے خطاب میں جمہوریہ وسطی افریقہ میں رونما ہونے والے واقعات کا ذکر کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ “اجتماعی قتل عام کی کاروائیوں پر تشویش کا اظہار کرنے کے بعد ہم اس ضمن میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے فرض سے کنارہ کشی اختیار نہیں کر سکتے۔” اور شہریوں کے تحفظ کو محض سیاسی، فوجی اور مالی طاقت کے استعمال کے ساتھ حاصل کیا جانا ممکن ہے۔

ٹی آر ٹی اردو

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago