یونسی: ایران میں ’وہابیت‘ کا استعمال اہل سنت کو دبانے کیلیے ہے

ایرانی صدر کے مشیرخاص نے کہاہے ایران میں وہابیت کے وجود کے بارے میں مبالغہ آرائی ہوتی ہے اور یہ سنیوں کو دبانے کے لیے ایک حربہ ہے۔

سنی آن لائن کی رپورٹ کے مطابق’حجت الاسلام علی یونسی‘ نے مقامی اخبار ’اعتماد‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے: ایران میں کوئی علیحدہ پسند تحریک نہیں ہے؛ غیرفارسی اقوام کو علیحدہ پسند کہنا جھوٹ کا پلندہ ہے۔

انہوں نے کہاہے: ذاتی طور بعض (شیعہ) علماء سے ملاقاتیں کرکے مجھے معلوم ہواہے اقلیتوں اور اہل سنت کے بارے میں مبالغہ آمیز اور جھوٹی رپورٹس جان بوجھ کر انہیں پہنچائی جارہی ہے۔ جس طرح دعوا کیاجاتاہے کہ ایران میں ’وہابیت‘ پھیل رہی ہے، اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ بعض لوگ اہل سنت سے دشمنی کرتے ہیں، یہ لوگ نہیں کہہ سکتے ہمیں سنیوں سے دشمنی ہے تو اپنی سرگرمیاں’وہابیت‘ اور ‘سلفیت‘ جیسے الفاظ کے آڑ میں جاری رکھتے ہیں۔

اس سے قبل علی یونسی نے اہل سنت سمیت دیگر مذاہب ومسالک کے حقوق یقینی بنانے پر زور دیاتھا۔ سابق وزیرانٹیلیجنس اصلاح پسند صدر محمدخاتمی کے قریبی دوست اور اعتدال پسند صدر روحانی کے مشیرخاص برائے مسالک ومذاہب اور اقلیتی امور ہیں۔

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago