تہران: سنی عالم دین کمرہ عدالت سے گرفتار

ایرانی صوبہ کردستان سے تعلق رکھنے والے ممتازسنی عالم دین ’کاک ہاشم حسین پناہی‘ کو تہران میں ایک مخصوص عدالت میں بلانے کے بعد گرفتار کرکے جیل بھیج دیاگیاہے۔

’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق ’تحریکِ مکتب قرآن کردستان‘ کی ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ منگل تین دسمبرکو کاک ہاشم حسین پناہی کو ’سپیشل عدالت برائے علمائ‘ نے بلانے کے بعد بدنام زمانہ اوین جیل کے سیکشن325 بھیج دیاہے۔ 

کاک حسین پناہی کردستان کے صدرمقام سنندج میں واقع مدرسہ امام بخاری رحمہ اللہ کے استاذ، تحریک مکتب قرآن کے مرکزی شورا کے رکن، تحریک کے صدر کاک حسن امینی کے دفتر کے سینئررکن اور کردستان کے ممتاز دینی کارکن اور عالم دین ہیں۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل تین ستمبردوہزاربارہ کو دینی وتبلیغی سرگرمیوں کے پاداش میں کاک حسین پناہی کو کردستان کے انٹیلی جنس حکام نے گرفتار کرکے ایک مہینے تک کسی وضاحت کے بغیر اپنی حراست میں رکھاہے۔ نیزجاری سال کے دس ستمبر کو انہیں تہران کی ایک عدالت نے چھ مہینے قید اور تیس کوڑے مارنے کی سزا سنائی ہے۔

یاد رہے ایران کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے متعدد علمائے کرام، سماجی کارکنوں اور صحافیوں کو مختلف بہانوں سے عدالت بلایا جاتاہے یا حساس اداروں کے دفاتر میں انہیں بلاکر ہراساں کیاجاتارہاہے۔ اب بھی متعدد علمائے کرام اور سماجی کارکن جیل قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

 

modiryat urdu

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

14 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

14 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago