Categories: پاکستان

سانحہ راولپنڈی اس دور کا کربلاہے، اورنگزیب فاروقی

اہل سنت والجماعت کراچی کے رہنما علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ سانحہ راولپنڈی اس دور کا کربلاہے ۔

بے گناہ اور معصوم طالب علموں، نمازیوں کو جس انداز میں شہید کیا گیا ہے ایسی بے دردی کی مثال تاریخ میں کم ملتی ہے۔ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ اس کے باوجود جس طرح عوام اہل سنت کو پر امن رکھا یہ ان کی محب وطن ہونے کی دلیل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرو مندر میںاحتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسے میں سنی علماءکونسل، جمعیت علماءاسلام (س) سنی وحدت کونسل، سنی ایکشن کمیٹی، اہل سنت لیبر فور، مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماﺅں نے شرکت کی۔

اپنے خطاب کے دوران علامہ اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھا کہ تعلیم القرآن پر حملہ کر کے خون بہانے والے نا معلوم نہیں بلکہ معلوم افراد ہیں۔ حکومت کو چاہیئے کہ ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اس واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت کے کٹہرے میں لائے اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کرے۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا عبدالحئی کا کہنا تھا کہ دارالعلوم تعلیم القرآن پر حملہ ایک سازش کے تحت کیا گیا جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔سانحہ راولپنڈی میں تاجر برادری کے ہونے والے نقصان پر ہم دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ تاجر برادری کے نقصان کاجلد ازجلد ازالہ کیا جائے تاجروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہم ہر جگہ آواز بلند کریں گے اور تاجروں کی مکمل سپورٹ کریں گے۔

ڈاکٹر فیاض نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک بھر میں ماتمی خنجربردار جلوس پاکستان کی معیشت اور تاجروں کے قاتل ہیں،سالانہ اربوں روپے ان جلوسوں کی سیکیورٹی پر خرچ کیے جاتے ہیں،ان مسلح جلوسوں کی وجہ سے جو سانحات پیش آتے ہیں ان کے ذریعے بھی اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے ہمارا مطالبہ کہ پاکستانی معیشت کے قاتل ان جلوسوں کو بند کیا جائے اور تمام مذاہب کی عبادات کو عبادت خانوں تک محدود کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ راولپنڈی کے اصل مجرم سات امام بارگاہوں کے منتظمین،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ حامد موسوی ہیں جنکی قیادت میں یہ جلوس نکالا گیا تھا۔

بعد ازاں احتجاجی جلسے میں قرار دادیں پیش کی گئی جن میں ملک میں جاری منافرت کے خاتمے کے لےئے اعلیٰ سطحی کمیشن تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ اس میں تمام مکاتب کے جید علماشامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔فرقہ وارانہ لٹریچرپرپابندی عائد کی جائے،۔اہلبیت ؓ وصحابہ کرامؓ پرتبربازی کی سزاسزئے موت مقرکی جائے ۔ شرکائے جلسہ نے انہیں ہاتھ کھڑے کر کے منظور کیا۔

کراچی اپ ڈیٹس

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

18 minutes ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

19 minutes ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago