ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے علی الصبح ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے ٹنڈر میں مدرسہ مکتبہ دارالعلوم کو نشانہ بنا کر 4 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ مدرسے کی عمارت بھی شدید نقصان پہنچا ہے، ہلاک ہونے والے تمام افراد مدرسے کے طالبعلم ہیں۔ حملے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت مدرسہ میں امدادی کارروائیاں شروع کردی جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح سے ہی امریکی ڈرون طیاروں کونچلی پروازیں جاری تھیں جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیلا رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے قائمہ کمیٹی برائے امورخارجہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھاکہ امریکی کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اب پاکستان میں ڈرون حملوں کے ذریعے مذاکرات کا عمل متاثر نہیں کیا جائے گا تاہم سرتاج عزیز کے بیان کے ایک روز بعد ہی امریکا نے ڈرون حملہ نہ کرنے کے وعدے کی دھجیاں اڑادیں۔
ایکسپریس نیوز
"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…
دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…
معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار