Categories: پاکستان

ملا برادر سے ملاقات کےلیےافغان وفد پاکستان پہنچ گیا

افغانستان کی امن کونسل کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے بدھ کو ایک وفد پاکستان پہنچا ہے جو اہم طالبان کمانڈر ملا برادر سے ملاقات کرے گا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق افغان امن کونسل کے ترجمان محمد انور عشق زئی کا کہنا ہے کہ طالبان کے امیر ملا عمر کے نائب رہنے والے ملا برادر سے ملاقات کے لیے ایک وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔
تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا وفد نے بدھ کو ملا برادر سے ملاقات کی ہے یا نہیں۔ افغان امن کونسل کو طالبان جنگجوؤں کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
رائٹرز سے بات کرتے ہوئے پاکستانی حکام نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ افغان امن کونسل کا ایک وفد پاکستان پہنچا ہے اور اس وفد کے ہمراہ افغان وزارت خارجہ اور داخلہ کے کچھ اہلکار بھی ہیں۔
یاد رہے کہ پچھلے ماہ لندن میں افغان امن مذاکرات کے حوالے سے سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا تھا۔ اس اجلاس کے بعد افغان صدر حامد کرزئی نے کہا تھا کہ پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت افغان امن کونسل اہم طالبان کمانڈر ملا برادر سے ملاقات کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔
واضح رہے کہ ملا برادر کو ستمبر میں افغانستان میں امن مذاکرات شروع کرنے کی کوششوں کے طور پر پاکستان کی جیل سے رہا کیا گیا تھا۔
پاکستان کا اصرار ہے کہ ماضی میں طالبان کے سپریم رہنما کے نائب رہنے والے ملا برادر کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہ امن مذاکرات میں پیش رفت کے لیے کسی سے بھی مل سکتے ہیں۔
دوسری جانب افغان طالبان کا کہنا ہے کہ برادر اب بھی زیر حراست ہیں اور ان کے بقول پاکستان کے سکیورٹی حکام گذشتہ مہینے کہہ چکے ہیں کہ برادر کو کراچی کے ایک سیف ہاؤس میں رکھا گیا ہے۔
افغان حکام کا خیال ہے کہ اگر ملا برادر کو مکمل آزادی کے ساتھ کام کرنے دیا جائے تو وہ طالبان رہنماؤں کو بارہ سال سے جاری شدت پسندی ختم کرنے پر آمادہ کر سکتے ہیں۔
افغان صدر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے کابل کا پہلا دورہ کرنے کی ہامی بھری ہے لیکن اس ضمن میں پاکستان کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

بی بی سی اردو

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago