Categories: مشرق وسطی

شام: کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کے منصوبے پر اتفاق

شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے نے کہا ہے کہ اسے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو سنہ 2014 کے وسط تک تلف کرنے کے تفصیلی منصوبے سے اتفاق ہے۔

آرگنائزیشن آف پروہیبیشن آف کیمیکل ویپنز (او پی سی ڈبلیو) کو شامی کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لیے حتمی نظام الاوقات پر اتفاق کرنے کے لیے جمعے تک کی ڈیڈ لائن یا مہلت دی گئی تھی۔
شامی ہتھیاروں کی تلفی کے بارے میں امریکہ اور روس کے معاہدے کے تحت جسے اقوام متحدہ کی بھی حمایت حاصل ہے، یہ ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔
البانیا نے اپنی سرزمین پر شامی ہتھیاروں کو تلف کرنے کی اجازت نہیں دی لیکن اس کے باوجود او پی سی ڈبلیو نے اس منصوبے کواپنا لیا۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ شامی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لیے کہاں لے جایا جائے گا۔
او پی سی ڈبلیو کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے کے تحت’شامی کیمیائی ہتھیاروں کو بحفاظت اور جلد تلف کرنے کے لیے ملک سے باہر منتقل کیا جائے گا اور 30 جون سنہ 2014 تک اسے تلف کر دیا جائے گا۔‘
بیان کے مطابق:’سب سے زیادہ اہم کیمیائی مواد کو 31 دسمبر اور باقی مواد کو پانچ فروری تک ہٹایا جائے۔‘
منصوبے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے او پی سی ڈبلیو کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ’دوسرا مرحلہ زیادہ چیلنجنگ ہے اور اس پر بر وقت عمل درآمد کرنے کے لیے کیمیائی ہتھیاروں کی تصدیق اور اسے منتقل کرنے کے لیے محفوظ ماحول کا ہونا ضروری ہے۔‘
البانیا کی طرف سے اجازت نہ ملنے کے بعد ایک ہزار ٹن شامی کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لیے دوسرے ممکنہ مقامات میں فرانس اور بلجیئم کا نام لیا جا رہا ہے۔
ناروے نے وعدہ کیا ہے کہ وہ کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لیے متعلقہ مقامات تک پہنچانے کے لیے شام کے بندرگاہوں پر اپنا بحری جہاز اور عملہ بھیجے گا۔
تاہم اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر ان ہتھیاروں کو تلف نہیں کر سکتا کیونکہ ان کے پاس اس کے لیے ضروری مہارت نہیں ہے۔
او پی سی ڈبلیو نے گذشتہ ماہ اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اس نے شام کی طرف سے افشا کردہ کیمیائی ہتھیاروں کے تیار کرنے والے مراکز کو یکم نومبر کی ڈیڈ لائن سے پہلے ختم کر دیا تھا جبکہ کیمیائی ہتھیاروں کو سیل کر دیا گیا۔
شام میں او پی سی ڈبلیو کے مشن کے کوارڈینیٹر نے جمعے کو ہونے والے او پی سی ڈبلیو کے اجلاس میں کہا کہ مشن کے معائنہ کار ایک متحرک جنگی علاقے میں، انتہائی خراب سکیورٹی صورتِ حال میں کام کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ شام میں جاری تنازعے کے دوران کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا معاملہ رواں برس اگست میں اس وقت سامنے آیا تھا جب شامی دارالحکومت دمشق کی نواحی بستی غوطہ میں کیمیائی حملے کے بعد امریکہ نے شام پر حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

بی بی سی اردو

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

8 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

8 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago