Categories: عالم اسلام

بنگلادیش میں فوجی بغاوت کے الزام میں 152 اہلکاروں کو سزائے موت، 400 کو قید کی سزا

بنگلا دیش کی عدالت نے 2009 میں بارڈر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی جانب سے کی گئی بغاوت پر 152 اہلکاروں کو سزائے موت اور 400 کو قید کی سزا سنادی ہے جبکہ 271 کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا گیا ہے۔

دارالحکومت ڈھاکا کی سیشن عدالت کے جج محمد اختر الزماں نے کئی برسوں تک جاری رہنے والی تحقیقات اور سماعت کے بعد جس کمرے میں فیصلہ سنایا اسے خصوصی طور پر تیار کیا گیا تھا، فیصلہ سناتے وقت کمرہ عدالت میں 823 فوجی اہلکاروں کے علاوہ ان کے عزیز و اقارب، اعلیٰ سرکاری و فوجی حکام، مقتول اہلکاروں کے ورثا اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی، عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ سابق فوجیوں کی جانب سے کئے گئے جرائم انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں اور ان کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ بغاوت کے دوران ہلاک کئے گئے فوجی اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی لاشوں کی بھی بے حرمتی کی گئی جس پر انہیں جس قدر سخت سزا دی جائے کم ہے، عدالت نے زیر حراست 823 اہلکاروں میں سے 152 کو سزائے موت، 160 کو عمر قید، 263 کو 10 سے 3 سال کی قید جبکہ 271 کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔
واضح رہے کہ 2009 میں بنگلا دیش کی سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری فورس کے اہلکاروں نے تنخواہوں اور  دیگر مراعات میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف بدظن ہوکر بنگلا دیش رائفلز کے اعلیٰ حکام کے سالانہ اجلاس پر دھاوا بول کر فورس کے سربراہ سمیت 74 اعلیٰ حکام اور ان کے اہل خانہ کو ہلاک کرکے ان کی لاشوں کے ٹکڑے کردیئے تھے جبکہ کئی کو زندہ جلا دیا تھا۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago