Categories: مشرق وسطی

مسجد اقصیٰ کی تقسیم قبلہ اول کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی گھناؤنی سازش قرار

عرب ممالک کے ڈاکٹروں کی ایک تنظیم”عرب ڈاکٹرز یونین” جو مظلوم فلسطینی عوام کی بہبود کے لیے بھی سرگرم ہے نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی عبادت کے لیے نظام الاوقات مقرر کرنے کے مطالبے کو ایک گھناؤنی سازش قرار دیا ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ یہودیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو عبادت کے لیے مسلمانوں اور یہودیوں کے مابین تقسیم کرنے کا مطالبہ دراصل قبلہ اول کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی سازش ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق”عرب ڈاکٹرز یونین” کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہودیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرنے کا مطالبہ قبلہ اول کوچند گھنٹوں میں ضائع کرنے کے مترادف ہے۔
عرب تنظیم نے عالم اسلام کے نمائندہ اداروں اور مسلمان حکومتوں کو بھی صہیونیوں کی اس خطرناک سازش کی جانب متوجہ کیا ہے۔ بیان میں علاقائی اورعالمی گروپوں، اسلامی تعاون تنظیم اورعرب لیگ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ قبلہ اول کےدفاع اوراس کی بقاء کی اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں۔ یہودی قبلہ اول کو تقسیم کرنےکے لیے ایڑی چوٹی کا زور صرف کر رہے ہیں جبکہ عالم اسلام کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago