غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ کنڑ میں پاکستانی سرحد سے ملحقہ علاقے میں ڈرون حملے میں 4افغان شہری جاں بحق ہوگئے، واضح رہے اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں میں اب تک 400 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دوسری طرف افغانستان میں اسپیشل فورسز کا کمانڈر منصف خان طالبان کے اتحادی گروپ میں شامل ہوگیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے صوبہ کنٹر کے دارالحکومت اسد آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر شجاع الملک جلالہ نے بتایا کہ افغان فوج کی اسپیشل فورس کا کمانڈر اسلحہ اور بھاری فوجی سازو سامان سمیت طالبان عسکریت پسندوں کے اتحادی باغی گروپ سے مل گیا ہے، انھوں نے بتایا کہ کمانڈر منصف نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران اسلحہ اور فوجی سازو سامان اپنے قبضے میں لیا۔
دوسری جانب عسکریت پسند گروپ حزب اسلامی کے ترجمان نے کماندر منصف خان کی گروپ میں شمولیت کی تصدیق کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز
"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…
دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…
معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار