Categories: پاکستان

بلوچستان: جعفر ایکسپریس میں دھماکہ، سات ہلاک

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں کل بروز پیر اکیس اکتوبر کو ایک مسافر ٹرین جعفر ایکسپرس میں دھماکے سے سات افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے۔

 

بلوچستان کے سیکریٹری داخلہ اسد غنی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ شدت پسندوں نے نصیر آباد کے علاقے نوٹل میں جعفر ایکسپریس کو دیسی ساختہ دھماکہ خیر مواد سے اس وقت نشانہ بنایا جب ٹرین وہاں پہنچی۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے سے ریلوے ٹریک اور تین بوگیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرین میں سینکڑوں مسافر سوار تھے، جو عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد پنجاب سے واپس بلوچستان آرہے تھے۔

اسد غنی نے کہا کہ ہلاک ہونے والے تمام مسافر تھے جن میں دو خاتون بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے چھ کی حالت نازک ہے اور باقی تمام زخمی خطرے سے باہر ہیں۔

جعفر ایکسپریس میں دھماکے کے بعد بلوچستان میں ٹرین سروس معطل ہوگئی ہے اور کوئٹہ سے جانے والی بولان، کوئٹہ اور دیگر ٹرینوں کو کوئٹہ اسٹیشن پر ہی روک لیا گیا ہے۔

ایس پی ریلوے ریاض احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بم ریلوے ٹریک میں نصب کیا گیا تھا اور جیسے ہی ٹرین نوٹل کے مقام پر پہنچی تو دھماکہ ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں تین بھائی بھی شامل ہیں۔

صوبہ کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اس واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ایک دہشت گرد کارروائی قرار دیا ہے۔

انہوں نے مقامی انتظامیہ کو اس واقعہ سے متعلق رپورٹ جمع کرانے اور زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیم کو موقع پر روانہ کردیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے، تاہم ابھی تک کسی گروپ یا تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پیر کی رات ایک سو مسافروں پر مشتمل جعفر ایکسپریس کوئٹہ پہنچی۔ اس موقع پر سپریٹینڈنٹ پولیس چوہدری ریاض نے رپورٹرز کو بتایا، ‘پولیس اور فرنٹیئر کور نے سخت حفاظتی اقدامات کئے تھے اور ان کے اہلکار بولان کی پہاڑیوں پر گشت کررہے تھے۔’

اس واقعے میں سب سے زیادہ مسافر متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے اکثر نفسیاتی صدمے میں ہیں۔ صوبہ پنجاب میں چکوال کے ایک مسافر محمد خالد نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا، ‘ جیسے ہی بم پھٹا وہ ٹرین کے اندر گرگیا۔’

ریلوے حکام نصیر آباد پر حملے کا شکار ہونے والی ٹرین کا انتظار کرتے رہے۔ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر مسافروں کو بھی بہت انتظار کرنا پڑا۔

خالد نے مزید کہا کہ دھماکے کے بعد ہر طرف تباہی تھی اور زمین پر گرنے کے بعد میرے بازوؤں میں اب تک تکلیف ہے.

ڈان نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago