ابتدائی معلومات کے مطابق تازہ زلزلے سے 16 افراد ہلاک اور تیس کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ زلزلہ آنے والا گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔
زلزلے کا مرکز آواران سے 96 کلومیٹر دور اور 14٫8 زیر زمین تھا۔کراچی،پنچگور،کوئٹہ،دادو،لاڑکانہ ،سکھر اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس سے مشکے کے علاقے میں مزید تباہی ہوئی ہے۔
پاکستان کے محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلہ بارہ بج کر چونتیس منٹ پر آیا اور ریکٹر سکیل پر اس زلزلے کی شدت سات اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی جبکہ امریکی ارضیاتی سروے نے اس کی شدت چھ اعشاریہ آٹھ بتائی ہے۔
زلزلے کی وجہ سے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔کراچی و دیگر شہروں میں لوگ اور ملازمین گھروں ،دفاتر سے باہر نکل آئے۔شہریوں میں شدید و خوف ہراس پھیل گیا۔
پاکستان کے محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز آواران کے جنوب میں خضدار کا علاقہ تھا اور یہ چھیالیس کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔
یہ گزشتہ منگل کو آنے والے زلزلے کا آفٹر شاک نہیں بلکہ بذات خود ایک شدید زلزلہ ہے۔
ق مشکے کے گاؤں نوک جو میں اس زلزلے سے بیشتر مکانات گر گئے ہیں اور متعدد افراد کے ملبے تلے دبنے کی اطلاعات ہیں۔
ٹی آر ٹی اردو
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…