غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے مشرقی صوبے انبارکے علاقے حدیثا میں کاروں پر مشتمل عسکریت پسندوں کے قافلے نے پولیس چیک پوسٹ میں داخل ہونے سے قبل سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے، اس کے بعد عسکریت پسندوں نے پولیس چیک پوسٹ میں گھس کر 2کار بم دھماکے کئے جس کے نتیجے میں 3 مزید پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، عسکریت پسندوں کی جانب سے حدیثا میں فوج کے ہیڈ کوارٹر پر راکٹوں سے حملہ بھی کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عراق کے دار الحکومت بغداد کے شمال مشرقی علاقے حرمین میں عراقی فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک جبکہ 3 حملہ آور مارے گئے، جھڑپوں میں عراقی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہو گیا۔
ایکسپریس نیوز
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید