Categories: پاکستان

خدشہ تھا کچھ ہونے والا ہے، بہن سے کہا صدقہ کرو

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بتایا ہے کہ مجھے پہلے سے خدشہ تھا کچھ ہونے والا ہے، بہن سے کہا تھا صدقہ کرو۔
پاکستانی کے سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر سے شوکت خانم اسپتال میں دوران علاج گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور کے جلسے میں  بلٹ پروف جیکٹ نہ پہنے ہوتی تو میری کمر کی ہڈیاں ٹوٹ جاتیں۔
عمران خان نے کہا کہ کراچی کے جلسوں میں بم دھماکوں کا خطرہ تھا اس لیے ملتوی کیے، مرزا قائد پر بھی صحافیوں سے گفتگو اور خطاب کرنا چاہتا تھا لیکن پارٹی رہنماؤں نے خطرات کے پیش نظر روک دیا۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی بہن کو کراچی سے فون کرکے کہا کہ مجھے یہاں بہت خطرات ہیں اور آج ہی واپس لاہور آرہا ہوں، ایسا لگتا ہے کہ کچھ ہونے والا ہے، میری جان کا صدقہ کرو۔
عمران خان نے اس بات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا کہ انہیں طالبان کی جانب سے کوئی خطرہ ہے تاہم کسی دوسری قوت کا نام لیے بغیر انہوں نے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔
سونامی خان کے بقول وہ پارٹی رہنماؤں کے اصرار پر انتخابی جلسوں میں بلٹ پروف جیک پہن کر شریک ہو رہے تھے تاکہ کسی سانحہ سے بچا جاسکے۔
سابق کپتان نے ایک بار پھر کہا کہ لاہور جلسے میں مجھے کسی نے دھکا نہیں دیا یہ صرف انسانی غلطی تھی۔

دی نیوز ٹرائب

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago