بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ثناء اللہ کے گردوں نے کام کرنا بند کردیا تھا جس کے بعد آج صبح 6 بج کر 30 منٹ پر ان کا انتقال ہوگیا،سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 52 سال کے ثناء اللہ 1995 سے جموں کی بھلوال جیل میں قید تھے،بھارتی عدالت نے انہیں مبینہ دہشت گردی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کی موت کے ایک دن بعد ثنااللہ پر جیل میں 36 سال کے سابق فوجی اہلکار ونود کمار نے کلہاڑیوں اور اینٹوں سے وار کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے، بعدازاں ثنااللہ کو چندی گڑہ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق چوٹوں کی وجہ سے وہ کوما میں چلے گئے تھے اور 2 مئی کو ڈاکٹروں نے انہیں برین ڈیڈ قرار دے دیا تھا۔
دوسری جانب پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ ثنا اللہ کی میت پاکستان کے حوالے کی جائے، ان کا کہنا تھا کہ ثنا اللہ کی موت کی اعلی سطح پر تحقیقات کرائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ ثنا اللہ 16 سال قبل مویشی چراتے ہوئے غلطی سے سرحد پار کرگئے تھے جہاں انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا، اسی غم میں 10 برس قبل ان کی بیوی بھی اس جہاں فانی سے کوچ کرگئی تھیں، ان کے بیٹوں کے مطابق جیل میں انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا جس کا ذکر وہ اپنے خطوط میں کرتے رہتے تھے۔
ایکسپریس نیوز
مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام
ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا
مفاہمتی معاہدے پر دستخط سے ایرانی عوام خوش ہیں / ایک خوشحال اور بہتر ایران…
کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…
زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…
مولانا مفتی محمدقاسم بنیکمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام