حکمران جماعت کے ارکان سےخطاب کرتے ہوئے ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شام پراسرائیلی فضائی حملے ناقابل برداشت ہیں اور کسی بھی قسم کا جوازاسرائیل کو یہ حق نہیں دیتا کہ وہ شام پر حملے کرے ۔ انہوں نے کہا کہ شام کے صدر بشارالاسد اسرائیلی حملوں کو ’’بانیاس‘‘ شہر میں شامی فوج کے ہاتھوں حکومت مخالف شہریوں کا قتل عام چھپانے کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔
رجب طیب اردگان نے کہا کہ شامی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے بچوں کی تصویریں دیکھ کر وہ سکتے میں آگئےاورمجھے افسوس ہے کہ عالمی برادری اس بربریت کے خلاف آنکھیں بند کرکے بیٹھی ہوئی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے ’’بانیاس‘‘ شہر میں معصوم شہریوں کی ہلاکت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کا بھی مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بانیاس شہر سے 62 افراد کی لاشیں ملیں تھیں جنہیں مبینہ طور پر شامی فوج نے ہلاک کیا تھا۔
ایکسپریس نیوز
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…
جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…
ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…
جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے
ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…
حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…