Categories: مشرق وسطی

عراق میں فائرنگ اور بم دھماکوں کے مختلف واقعات میں 7 افراد ہلاک

عراق کے مختلف شہروں میں فائرنگ اور بم دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
عراق کے شمالی شہر موصل میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، دہشت گردی کا دوسرا واقعہ موصل کے وسط میں پیش آیا جس میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا، تیسرے واقعے میں بغداد میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور فلوجا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر ہلاک ہو گیا۔
بغداد کے شمال میں واقع علاقے بعقوبہ میں مسلح شخص نے ایک گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے ایک شخص نے گزشتہ ماہ ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخاب میں حصہ لیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ  عراق کے مختلف شہروں میں فرقہ ورانہ اور لسانی فسادات میں اب تک 71 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ جنوری سے اپریل تک ہر ماہ تقریباً200 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago