زاہدان: اسلامی فقہ اکیڈمی کا18واں اجلاس

ایرانی اہل سنت کی ’اسلامی فقہ اکیڈمی‘ کا 18واں اجلاس دارالعلوم زاہدان میں ہفتہ اور اتوار 27-28 اپریل کو منعقد ہوگیا۔

’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی فقہ اکیڈمی کے دوروزہ اجلاس میں اہل سنت والجماعت کے متعدد علمائے کرام نے شرکت کی جن کا تعلق صوبہ سیستان بلوچستان، خراسان رضوی، جنوبی خراسان، گلستان اور فارس سے تھا۔

اسلامی فقہ اکیڈمی کا اٹھارواں اجلاس ہفتہ ستائیس اپریل دوہزار تیرہ کی صبح سے آغاز ہوا جو اگلے دن شام تک جاری رہا۔

اکیڈمی کے ارکان نے اپنے اجلاس میں چھ اہم موضوعات پر بحث کرکے اپنے مضامین اور آراء پیش کی۔ ایران کے حنفی اور شافعی علمائے کرام نے ’مشین بندوق سے شکار‘ کے حکم، ’مہر موجل (ملتوی) جس کی قدر گرچکی ہو‘ ، ’ شیئرز‘، ’ مکان کے کرایے اور رہن (گروی)‘، ’عاجز یا مرحوم اساتذہ کی تنخواہ و سہولتوں‘ اور ’کفارہ قتل کے تعدد و تداخل‘ کے شرعی احکام پر بحث و گفتگو کی۔

سنی آن لائن

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

4 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago