افغان طالبان نے اتوار کو ’’موسم بہار آپریشن‘‘ کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس دوران غیر ملکی فوجیوں اور سفارتی علاقوں کو ہدف بنائیں گے۔
ایک مختصر بیان میں اتحادی فورسز کا کہنا تھا کہ جنوبی افغانستان میں انکے تین سروس ممبر ہلاک ہوگئے ہیں تاہم اس میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
ادھر قندھار صوبے کے شاہ ولی کوٹ ضلع میں سڑک کنارے بم حملے میں تین افغان شہری ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب ایک افغان کونسل ممبر عبدالنظر کے مطابق، شمال میں صوبہ کندوز کے ارچی ضلع میں ایک اور سڑک کنارے بم دھماکے ایک مقامی پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔
ماضی میں بھی بہار کے موسم کی آمد کے ساتھ طالبان اور نیٹو فورسز اور انکے مقامی اتحادیوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر جاتی ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کو مزاحمت کاروں نے تین پولیس افسران کو مار کر ہلاک کردیا تھا جسکی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کی تھی۔
ڈان نیوز
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…
"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…
زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…
"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…