شمالی کوریا کی وجہ سے امریکی میزائل تجربہ ملتوی

امریکی محکمۂ دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کیا جانے والا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
منٹ مین 3 نامی اس تجربے کو اس لیے ملتوی کیا گیا ہے کہ کہیں اس سے شمالی کوریا کوئی غلط مطلب نہ نکال لے۔
اس تجربے کو اب مئی کے مہینے تک ملتوی کیا جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ کچھ عرصے میں امریکہ کو غیر معمولی سخت دھمکیاں دی ہیں جب سے اس پر اقوام متحدہ نے تیسرے ایٹمی دھماکے کے بعد مزید پابندیاں عائد کی ہیں۔
شمالی کوریا نے امریکہ پر جوہری حملہ کرنے کی دھمکیاں دینے کے علاوہ جنوبی کوریا کے خلاف باظابطہ اعلانِ جنگ کے ساتھ ساتھ اپنا جوہری پلانٹ دوبارہ سے کھولنے کا اعلان بھی کیا ہے جو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
امریکی محکمۂ دفاع کے ایک اہلکار نے کہا کہ امریکہ (شمالی کوریا کی جانب سے) اس تجربے کے نتیجے میں کسی قسم کی ’غلط تصور اور غلط نتائج اخذ کرنے سے بچنا چاہتا ہے‘۔
امریکہ اور جنوبی کوریا کے حکام نے حالیہ دنوں میں جزیرہ نما کوریا میں جنگ کی شمالی کوریا کی جانب سے دھمکیوں کو نظر انداز کیا ہے۔
جمعے کے روز شمالی کوریا نے پیانگ یانگ میں موجود غیر ملکی سفارت کاروں کو خبردار کیا کہ جنگ کی صورت میں وہ ان کی حفاظت کی صمانت نہیں دے سکتا ہے مگر اب تک کسی بھی غیر ملکی حکومت نے اپنے سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔
شمالی کوریا کی جانب سے دی جانے والی اکثر دھمکیوں کی وجہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں بتائی جا رہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جانب سے مشرقی سرحد پر ایک میزائل منتقل کرنے کے بعد میزائل شکن دفاعی نظام سے لیس دو جنگی بحری جہازوں کو تعینات کیا ہے۔
جمعرات کو امریکہ نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ ان دھمکیوں کے جواب میں گوام میں میزائل شکن دفاعی نظام نصب کرے گا۔
امریکی محکمۂ خارجہ کی ترجمان خاتون وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ’ہمارے اقدامات کا مقصد امریکی عوام اور اتحادیوں کو یہ یقین دہانی کروانی ہے کہ ہم امریکہ کا دفاع کر سکتے ہیں۔‘
جنوبی کوریا کے وزیرِ خارجہ نے جمعرات کو قانون سازوں کو بتایا کہ شمال نے ایک میزائل مشرقی ساحل پر منتقل کیا ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں اس سے پہلے فوجی تجربات کیے جاتے رہے ہیں۔
جمعہ کو غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے دو میزائل منتقل کر کے انھیں لانچروں پر نصب کر دیا۔
بی بی سی اردو

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago