Categories: رپورٹس

نائن الیون کے بعد 49 ہزار پاکستانیوں کی ہلاکت کا انکشاف

امریکا میں ہونے والے نائن الیون کے حملوں کے بعد سے اب تک 49ہزار پاکستانی دہشت گردی کا شکار ہوچکے ہیں ان میں فوجی بھی شامل ہیں۔

یہ انکشاف پاکستانی خفیہ اداروں کے وکیل راجا ارشاد کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں ہوا۔
عدالت عظمی نے خفیہ اداروں سے گزشتہ پانچ برس کی رپورٹ طلب کی تھی تاہم اس رپورٹ میں نائن الیون کے بعد کی صورت حال کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس عرصے میں صرف 3 ہزار دہشت گرد مارے گئے جب کہ اس کے مقابلے میں دگنی تعداد میں سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔
رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اب فرقہ وارانہ تشدد سے بھرپور کارروائیوں کا راستہ اختیار کرلیا ہے۔
راجا ارشاد نے دہشت گردوں کی سی ڈیز بھی عدالت میں پیش کیں۔
جمع کرائی جانے والی رپورٹ کے مطابق2008ء میں دہشت گردوں نے فاٹا کے 34 فیصد علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا، حکومت کی صرف 31 فیصد علاقوں میں رٹ موجود تھی۔
سال 2008ء سے 2013ء تک 235 خود کش حملے ہوئے۔2 ہزار 257 راکٹ حملے اور4 ہزار 256 بم حملے ہوئے،5 سال کے دوران 3 ہزار دہشت گرد مارے گئے جب کہ ایک ہزار 228 دہشت گرد زخمی ہوئے، 5 ہزار 152 سویلین ہلاک اور 5 ہزار 676سویلین زخمی ہوئے۔
ایک ہزار 479 فوجی ہلاک، 5 ہزار 745 زخمی جب کہ ایف سی کے 675 اہل کار ہلاک اور ایک ہزار 978 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کےمطابق 5سال کے دوران شورش زدہ علاقوں میں 6 ہزار سرچ آپریشن ہو ئے۔ نائن الیون کے بعد اب تک 49 ہزار سویلین اور فوجی دہشت گردی کے واقعات کا نشانہ بن چکے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2007ء اور2008ء میں دہشت گردوں نے پاکستان کے آئین اور رٹ کو چیلنج کیا،سال 2008ء میں دہشت گردوں نے سوات میں 31 فیصد علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اب فرقہ وارانہ تشدد سے بھرپور کارروائیوں کا راستہ اختیار کرلیا ہے۔

دی ٹرائب نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago