سیکیورٹی اداروں نے خودکش حملے کی مبینہ اطلاع پر خطرے کی وارننگ جاری کردی ہے۔ آن لائن کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف وفاقی دارالحکومت میں ایک بجے ایئر پورٹ پہنچیں گے اور اپنے قیام کے دوران انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے۔پارٹی کارکنوں کوبھرپور استقبال کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
ثنا نیوز نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے سابق صدر کی اسلام آباد آمد پر خطر ے کی وارننگ جاری کر دی ہے اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کی سفارش کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اطلاعات ہیں کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پرویز مشرف کو نشانہ بنانے کے لیے 2 خاتون خود کش بمبار تیار کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق خود کش حملہ کراچی یا اسلام آباد میں کیا جا سکتا ہے۔ ٹی ٹی پی نے ملک کے مختلف حصوں میں 7 دیگر خود کش حملہ آور بھی روانہ کیے ہیں۔
ایکسپریس نیوز
ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…
خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…
ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔
فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔
جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…