Categories: مشرق وسطی

جولان: یو این کی بیس مبصرین یرغمال

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام اور اسرائیل کے سرحدی علاقے جولان کی پہاڑیوں پر تیس مسلح باغیوں نے وہاں پر تعینات بیس مبصرین کو یرغمال بنا لیا ہے۔
اس سے قبل ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر شائع کی گئی جس میں مسلح افراد جو اپنے آپ کو شام کے باغی کہہ رہے تھے اقوام متحدہ کی گاڑیوں کے قریب کھڑے ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مبصرین اس علاقے میں شام اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر نظر رکھنے کے لیے تعینات تھے۔ عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ ایک ٹیم کو اس علاقے کی جانب بھیج دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ مبصرین رسد پہنچانے گئے تھے جس وقت ان آبزرویشن پوسٹ 58 کے قریب روکا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ اس پوسٹ کو پچھلے ہفتے اس وقت نقصان پہنچا تھا جب اس کے قریب شامی فوج اور باغیوں میں لڑائی چھڑ گئی تھی۔ تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں دیں۔
ویڈیو پر باغیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے اراکین اس وقت تک رہا نہیں کیے جائیں گے جب تک شامی فوجیں جملا گاؤں خالی نہیں کرتیں۔
دوسری جانب فری سیریئن آرمی نے اقوام متحدہ کے اراکین کو یرغمال بنائے جانے کی مذمت کی ہے۔ تنظیم کے رہنما جنرل سلیم ادریس نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ اقوام متحدہ کے اراکین کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوششیں کریں گے۔
اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے بھی اراکیم کے یرغمال بنائے جانے کی مذمت کی ہے۔

بی بی سی اردو

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

4 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago