امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمانڈر نذیر گروپ اور اس کے سرکردہ رہنما ملنگ وزیر کو ’خصوصی عالمی دہشت گرد‘ قرار دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق یہ درجہ دیے جانے کے بعد اس گروپ اور کمانڈر ملنگ وزیر کے وہ تمام اثاثے جو امریکی دائرۂ کار میں آتے ہیں منجمد ہو جائیں گے اور امریکی شہریوں پر اس گروپ سے کسی بھی ایسے لین دین کرنے پر پابندی ہوگی جو ان کے لیے فائدہ مند ہو۔
محکمۂ خارجہ کے مطابق ملا نذیر گروپ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان اور افغانستان میں ‘دہشت گردی’ کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔
بیان کے مطابق یہ گروپ دہشت گردی کے تربیتی کیمپ بھی چلاتا ہے جہاں خودکش بمباروں کو بھی تیار کیا جاتا ہے اور یہ گروپ افغانستان میں امریکا اور اتحادی فوجیوں پر متعدد حملے بھی کروا چکا ہے۔
واضح رہے کہ طالبان کمانڈر ملا نذیر رواں سال تین جنوری کو جنوبی وزیرستان میں سراکنڈہ کے مقام پر ایک ڈرون حملے میں اس وقت ہلاک ہوگئے تھے جب برمل سے وانا کے سفر کے دوران ان کی گاڑی میزائل کا نشانہ بنی تھی۔
جنوبی وزیرستان کے احمد زئی قبیلے سے تعلق رکھنے والے ملا نذیر نے تحریک طالبان پاکستان کے اندر اختلافات کے باعث الگ ہو کر افغان طالبان کے امیر ملا محمد عمر کو اپنا رہنما قرار دیا تھا۔
پاکستان میں حکومتی اور عوامی سطح پر مُلا نذیر کے بارے میں یہ بات کہی جاتی تھی کہ وہ پاکستان میں شدت پسندی کے مخالف تھے اور افغانستان میں لڑنے کو ترجیح دیتے تھے۔
تاہم امریکی محکمۂ خارجہ کے بیان کے مطابق ان کا گروپ مارچ دو ہزار آٹھ میں جنوبی وزیرستان میں زری نور کے مقام پر فوج کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور مئی دو ہزار گیارہ میں وانا میں پاکستانی فوج کے ہی ایک کیمپ پر حملے میں ملوث تھا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملا نذیر کی ہلاکت کے بعد ان کے گروپ نے افغانستان میں امریکہ مخالف جنگ میں القاعدہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور ملنگ وزیر نامی جس کمانڈر پر پابندیاں لگائی گئی ہیں وہ ان تربیتی مراکز کے انچارج ہیں جہاں سے طالبان جنگجو تربیت حاصل کر کے افغانستان میں برسرِ پیکار طالبان کی مدد کے لیے جاتے ہیں۔
بی بی سی اردو
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…
جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…
ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…
جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے
ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…
حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…