Categories: مشرق وسطی

صدر اوباما مسجد اقصی کا دورہ منسوخ کریں، مسلم دنیا خبردار رہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے امریکی صدر اوباما کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصی کے دورے پر خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ ملک میں سیاسی ابتری پیدا کر دے گا جس پر فلسطین، عرب اور اسلامی دنیا کسی صورت خاموش نہیں رہ سکتے۔
منگل کے روز جاری کیے گئے اپنے بیان میں حماس کا کہنا تھاکہ ذرائع ابلاغ نے صدر اوباما کی مسجد اقصی آنے کے ارادے کے بارے میں خبر شائع کی ہے، اگر ایسا ہواتو یہ دورہ ناصرف مسجد اقصی بلکہ پورے القدس کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہو گا۔
حماس نے کہا کہ وہ اس بات سے خبردار کرتی رہی ہے کہ القدس پر تسلط جمانے اور اس مقدس شہر میں اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات کیخلاف دھمکیاں دینے کی اسرائیلی کارروائیوں کے پیچھے امریکی ہاتھ ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ حماس جس نے القدس اور فلسطین کی ایک ایک بالشت کی خاطر اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی ہے وہ مسجداقصی اورالقدس میں یہودی وجود کس طرح برداشت کر سکتی ہے اور وہ ان یہودیوں کے خلاف مزاحمت کرنے میں بھی پوری طرح سنجیدہ ہے۔
حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی نگرانی میں امریکی صدر اوباما کا مسجد اقصی میں آنا سیاسی تعلقات کی تاریخ اور اسرائیل کے لیے جانبداری کا مظاہرہ کرنے کے حوالے سے سب سے زیادہ خطرناک ہے۔ حماس نے عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی صدر کے اس دورے کے خلاف آواز بلند کریں اور اس کو منسوخ کروانے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں۔
اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے فلسطینی قوم سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل اور امریکا اور خطے میں ان کے مفادات سے دور رہنے کے اپنے معرکے کا آغاز کریں ،انہوں نے عالم اسلام اور عالم عرب سے مسجد اقصی کے تحفظ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ۔
اپنے بیان کے آخر میں حماس نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو سمیت عالمی انسانی حقوق اور ثقافت کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی آثار قدیمہ کے خلاف اسرائیلی جارحیتوں کیخلاف کارروائی کریں اور صہیونی فوج کی نگرانی میں امریکی صدر کے مسجد اقصی ، جو مسلمانوں کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے، اسلام کا قلعہ اور قبلہ اول ہے، پر دھاوے کو رکوائیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago