Categories: مشرق وسطی

مصر: دریائے نیل کے کنارے فضائی غبارے میں آگ لگنے سے 19 سیاح ہلاک

مصر کے شہرالاقصر (Luxor) میں منگل کوفضائی غبارے کے حادثے میں 19 سیاح ہلاک ہوگئے۔

خوفناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب سیاحوں سے بھرے گرم ہوا کے غبارے میں آگ بھڑک اٹھی جسکے نتیجے میں اس میں سوار19 افراد جان سے گئے،2 خوش قسمت افراد کو بچا لیا گیا جن میں غبارے کا پائلٹ بھی شامل ہے۔

حکام اور غبارے آپریٹ کرنیوالی کمپنی کے ترجمان کے مطابق الاقصر شہرکے مغرب میں گرم ہوا کا غبارہ فضا میں بلند ہوا تواچانک اسکے گیس سلینڈر میں دھماکا ہوگیا اورآگ لگ گئی، اس وقت غبارہ ایک ہزارفٹ کی بلندی پر تھا۔ جبکہ مرنے والوں میں ہانگ کانگ، جاپان، برطانیہ، فرانس اور ہنگری کے سیاح شامل ہیں۔

حادثے کے بعد غبارے کی باقیات اور مرنے والوں کی  لاشیں کھیتوں میں گرگئیں جن کی تلاش کیلیے سیکیورٹی حکام نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔
فرانسیسی وزارت خارجہ اور برطانوی ٹورسٹ کمپنی نے اپنے ملک کے2,2 سیاحوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

واقعے کے بعد الاقصر کے گورنر نے شہر میں گرم ہوا کے غباروں کی پرواز پر پابندی لگادی ہے اور تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔

آئی این پی کے مطابق غبارے میں امریکی سیاح بھی سوارتھے۔ واضح رہے کہ الاقصردریائے نیل کے کنارے واقع شہر ہے، یہ علاقہ فرعونی دور کی یادگاروں کے حوالے سے بہت مشہورہے اور سیاح خصوصی طورپر یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اپریل 2009 میں بھی الاقصر شہر میں ہی اسی طرح کے ایک حادثے میں 2 برطانوی خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

ایکسپریس نیوز

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago