Categories: پاکستان

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں13 افراد ہلاک

کراچی میں جمعہ کے روز فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد تیرا ہو گئی ہے  فائرنگ کے واقعات پاک کالونی، کورنگی، لانڈھی، مہران ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، کھارادر، اور میلر کھوکھرا پار میں رونما ہوئے۔

ڈان نیوز کے مطابق فائرنگ کا تازہ واقعہ پاک کالونی ریکسر پل کے قریب پیش آیا جہاں بارات کی بس اور کار پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دولہا سمیت دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
اس سے قبل کورنگی نمبر پانچ  سنگر پلیا کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک  ہوگیا۔ کورنگی کے ایریا اور لانڈھی فیوچر موڑ پر دو افراد دہشت گردی کا شکار ہوئے۔
مہران ٹاون میں چپل کی دکان پر دو سگے بھائی صاحب زادہ اور بخت زادہ گولیوں کا نشانہ بنے۔ شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک شخص اور سرجانی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاشیں ملی۔
دوسری جانب اورنگی ٹاون بلوچ گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک بچہ زخمی ہوگیا،
لانڈھی نمبر چار سے ایک شخص کی تشدد ذدہ لاش ملی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔
ملیر کھوکھرا پار میں کباڑی کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور پولیس اہلکار سمیت تین زخمی ہوگئے۔
ادھر کھارادر جماعت خانے کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ ابراہیم حیدری میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
جمعے کو شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کے نائب صدر شکیل احمد اور جنرل سیکریٹری افتخار کی ہلاکت کے خلاف کباڑی مارکیٹ آج بند ہے۔ دونوں مقتول تاجر رہنماوں کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
دوسری جانب رینجرز اور پولیس نے گلستان جوہر رابعہ سٹی میں ٹارگٹیڈ آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایک اور کارروائی میں پولیس نے سائٹ اے کے علاقے میں مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرکے دستی بم ،اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

 

ڈان نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago