روس میں شہاب ثاقب گرنے سے4سو افراد زخمی،کئی عمارتیں تباہ

روس میں شہاب ثاقب کے ٹکڑے گرنے سے 4سو افراد زخمی ہوگئے۔ فیکٹری سمیت کئی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔
روس کے علاقے یوورول پر جلتے ہوئے شہاب ثاقب آسما ن سے گزرے ،جنہیں سینکڑوں کلومیٹر دور سے دیکھاگیا۔
روس کی وزارت ایمرجنسیز کے مطابق شہاب ثاقب کا ٹکڑا چیلجیابنسک علاقے کے اُوپر پھٹا ہے۔شہاب ثاقب کی بارش کے باعث زمین لرز گئی ، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں کے الارم بھی خود بخود بجنے لگے۔شہاب ثاقب کے ٹکڑے گرنے سے کئی عمارتیں تباہ ہوئیں،زنک فیکٹری کی عمارت گر گئی۔
جس سے اب تک 4 سو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے،ماہرین فلکیات نے فٹ بال کے نصف گراوٴنڈ کے برابر سائز کے سیارچے کی زمین کے قریب سے گزرنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
ناسا کے اندازوں کے مطابق ایسے سیارچے اوسطا ًہر 40 برس میں ایک بار زمین کے قریب سے گزرتے ہیں۔
تاہم اُن کا زمین سے ٹکرانے کا واقعہ ہر 1200 برس میں ایک مرتبہ ہوتا ہے۔

جنگ نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago