شمالی کوریا نے تیسرا ایٹمی دھماکا کردیا، سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب

شمالی کوریانےاقوام متحدہ کے خبردارکرنے کے باوجود تیسرا ایٹمی دھماکا کردیا، سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب، جنوبی کوریا اور جاپان کااظہارتشویش۔
شمالی کوریا کی طرف سے یہ تیسرا ایٹمی دھماکا ہے جس کی تصدیق شمالی کوریا کے قومی ٹی وی اور جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کردی ہے، ترجمان کے مطابق شمالی کوریا نے ایٹمی تجربے کے حوالے سے گزشتہ روز امریکا، چین اور جنوبی کوریا کو آگاہ کردیا تھا۔
امریکی جیولوجیکل سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں شمالی کوریا کے ایٹمی مرکز کے قریب 4.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گئی جبکہ ایٹمی دھماکے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔
دوسری طرف عالمی برادری نے ایٹمی دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ شمالی کوریا کے سب سے بڑے اتحادی چین نے بھی اسے ایٹمی دھماکا کرنے سے باز رہنے کو کہا تھا لیکن اس کا بھی کوئی اثر نہ ہوا  تاہم جنوبی کوریا نے اپنی افواج کو ہائی الرٹ پر کردیا ہے جبکہ جاپان نے بھی ایٹمی دھماکے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے واضح رہے شمالی کوریا اس سے پہلے 2006 اور 2009 میں بھی ایٹمی دھماکے کر چکا ہے۔

ایکسپریس نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago