Categories: عالم اسلام

مالی: گاؤ میں فرانسیسی افواج، عسکریت پسندوں میں جھڑپیں

مالی کی افواج اور مشتبہ اسلامی عسکریت پسندوں کے درمیان شمالی مالی کے شہر گاؤ کی گلیوں میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق یہ جھڑپیں مرکزی پولیس کے دفتر کے قریب سے شروع ہوئیں اور بعد میں مزید علاقوں میں پھیل گئیں۔
اس سے قبل گزشتہ روز ایک خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو شہر کی شمالی داخلی راستے پر اڑا لیا جو کہ مالی میں دو روز میں دوسرا خود کش حملہ ہے۔
یاد رہے کہ گاؤ شہر پر فرانس اور مالی کی افواج نے دو ہفتے قبل قبضہ کیا تھا اور عسکریت پسندوں کو شہر سے نکال باہر کیا تھا مگر ان جھڑپوں میں ان عسکریت پسندوں کو پہلی بار کھلے عام شہر کی سڑکوں پر دیکھا گیا ہے۔
خود کش حملے کے بعد شہر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور فوجی گشت بڑھا دیا گیا ہے جبکہ مختلف جگہوں پر ناکے لگائے گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سنیچر اور اتوار کو کیے گئے خود کش حملے اور مالی کی افواج پر اتوار کیے گئے حملے کی زمہ داری ایک گروہ ’مغربی افریقہ میں تحریک وحدت اور جہاد‘ نے قبول کی۔
سنیچر کو اس تنظیم کے ترجمان ولید صحراوی نے کہا کہ ’ہم فرانس اور اس کے اتحادیوں کے خلاف مزید حملے کرنے کا عہد کرتے ہیں۔‘
گاؤ میں بی بی سی کے نامہ نگار ٹوماس فیسی نے کہا کہ اتوار کو ہونے والی لڑائی مرکزی پولیس کے دفتر کے قریب شروع ہوئی جو شہر کے مرکز میں واقع ہے مگر اس کے بعد تمام اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔
مالی کی سرکاری افواج کے ایک اہلکار نے ٹوماس کو بتایا کہ کچھ مسلح افراد موٹر سائیکلوں پر سوار شہر میں پھر رہے ہیں۔
ہمارے نمائندے کے مطابق لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں اور صورتحال ابھی تک غیر واضح ہے مگر یہ بات کہ عسکریت پسند کسی طریقے سے گاؤ شہر میں گھس آئے ہیں اب ایک حقیقت لگتی ہے کیونکہ اب وہ ایک گوریلا جنگ لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
اس بارے میں ابھی تک مالی یا فرانس کی فوج میں سے کسی نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

بی بی سی اردو

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

5 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago