دوسری جانب سیکیورٹی آفیشلز نے بھی تصدیق کی ہے کہ افغانستان سے نیٹو افواج کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔
کسٹم آفیشلز نے بھی تصدیق کی ہےکہ نیٹو سامان سے بھرے کئی ایک کنٹینزر جانچ کے بعد کلیئر قرار دیدئے گئے اور انہیں افغانستان سے پاکستان میں داخلے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
یہ کنٹینرز بگرام ایئربیس سے پاک افغان سرحد پہنچے تھے اور ان میں عسکری سازوسامان تھا جو اب کراچی بندرگاہ سے دوبارہ روانہ کیاجائے گا۔
دوسری جانب افغانستان میں نیٹو کے سربراہ جنرل جان ایلن سبکدوش ہوئے اور اب امریکی جنرل ڈنفورڈ افغانستان میں نیٹو کے نئے سربراہ منتخب ہوگئےہیں۔ واضح رہے کہ ان کا مشن افغاستان سے امریکی اور غیرملکی اتحادی افواج کے بحفاظت انخلاء کو یقینی بنانا ہے۔
صرف دوہزار بارہ میں میں افغانستان میں ساٹھ سے زائد غیرملکی فوجی ہلاک کئے گئے۔ افغانستان میں ایک عشرے سے زائد عرصے تک رہنے کے بعد ایک لاکھ سے زائد نیٹو اور امریکی افواج اگلے برس ملک سے نکل جائیں گے اور اس کی جگہ امن و امان کی ذمے داریاں افغان پولیس اور افواج ادا کریں گی۔
ڈان
ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…
خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…
ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔
فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔
جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…