Categories: پاکستان

کراچی: 2 دن میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 17 ہلاک

پاکستان کے اہم تجارتی مرکز کراچی شہر میں جمعے اور ہفتے کو فائرنگ اور اغوا کے بعد قتل کر کے لاشیں پھینکنے کے واقعات میں سنی تحریک اور اہلسنت و الجماعت کے کارکنان اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 17افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر روڈ نمبر 2 مکینک کی دکان پر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 2 بھائیوں کو شدید زخمی کر دیا جس میں چھوٹا بھائی 24 سالہ شرافت علی ولد شبن علی جاں بحق ہوگیا جبکہ بڑے بھائی برکت کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 5-B میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ مرزا صابر ہلاک ہوگیا۔ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے ناردرن بائی پاس سے جھاڑیوں سے نامعلوم شخص کی لاش ملی۔
پولیس کے مطابق مقتول کی جیب سے ملنے والی پرچی میں نام عدنان اکرم اور پتہ بلوچستان کا درج ہے۔ اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 24 سالہ وقار ولد نثار ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ سے موقع پر موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ اقبال مارکیٹ کے ہی علاقے میں فٹ بال چورنگی کے قریب پلاسٹک کی دکان میں نامعلوم ملزمان نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر کے 26 سالہ شبیر کو ہلاک کر دیا۔ گلبرگ کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 11 مکان نمبر DT-87 کے باہر بیٹھے ہوئے 35 سالہ وسیم کو جمعے کی شب مسلح ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنا کر گلے پر تیز دھار آلے کا وار کر دیا اور بعدازاں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ سے مقتول کا دوست رضوان زخمی ہوگیا۔
صدر کے علاقے ایمپریس مارکیٹ تانگہ اسٹینڈ کے قریب سے جمعے کی صبح نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کے بعد فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور لاش پھینک کر فرار ہوگئے۔ بعدازاں مقتول کی شناخت 25 سالہ ساجد قادری کے نام سے کی گئی جو کہ لائنز ایریا کا رہائشی تھا۔ سنی تحریک کے ترجمان فہیم شیخ نے بتایا کہ ساجد قادری کو نمائش کے قریب سے نامعلوم ملزمان نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب اغوا کیا تھا جس کی لاش جمعے کی صبح ملی۔ میمن گوٹھ کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب سے 28 سالہ آصف کی لاش ملی لانڈھی کے علاقے 6 نمبر کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 28 سالہ عرفان شدید زخمی ہوگیا ، اسی علاقے میں فائرنگ کے دوسرے واقعے میں 2 افراد محمود اور ناصر زخمی ہوگئے۔
گرومندر پر 18 سالہ زریں بی بی زخمی ہوگئی جسے جناح اسپتال لیجایا گیا ۔ کورنگی صنعتی ایریا میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب کورنگی صنعتی ایریا سیکٹر 17-A بلال کالونی میں واقع ویٹا چورنگی کے قریب نجی چمڑا فیکٹری کے سامنے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے موٹر سائیکل نمبر FMB-579 پر سوار2 پولیس اہلکاروں شہزاد اختر اور عبدالعزیز کو قتل کردیا۔ عبدالعزیز کی میت آبائی علاقے خیر پور روانہ کردی گئی جبکہ مقتول شہزاد اختر کی آخری رسومات زمان ٹائون کے علاقے میں واقع سرفراز ٹائون کرسچن ٹائون میں رہائش گاہ پر ادا کی گئیں۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر12/L بنگالی پاڑہ مچھلی مارکیٹ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے35سالہ نور البشر ولد محمد اسماعیل ،34سالہ مولانا سلیم اﷲ ولد عنایت اﷲ اور35سالہ مولانا شعیب ولد غلام قادر زخمی ہو گئے جنھیں طبی امداد کے لیے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں مولانا نور البشر دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔  اہلسنت و الجماعت کے ترجمان مولانا اکبر سعید فاروقی نے بتایا کہ ہلاک و زخمی ہونے والے اہلسنت و الجماعت کے کارکن ہیں۔
ماڑی پور تھانے کی حدود حب ریور روڈ سے متصل کچی آبادی کی رہائشی35 سالہ نیازو بی بی زوجہ عبد الرحمٰن محسود کو نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر شوہر اور بچوں کے سامنے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ نورس چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران45سالہ حبیب اﷲ ولد حکم بادشاہ کو مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن اقبال ابو الحسن اصفہانی روڈ عاصمہ گارڈن کے قریب واقع مسجد صدیق اکبر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے35 سالہ قاری محمد اشفاق ولد حاکم علی ہلاک ہو گئے مقتول کی لاش گلشن اقبال میں واقع نجی اسپتال لائی گئی۔
اہلسنت و الجماعت کے ترجمان مولانا اکبر سعید فاروقی نے بتایا کہ قاری محمد اشفاق اہلسنت و الجماعت کے کارکن اور جامع مسجد صدیق اکبر کے موذن تھے جبکہ وہ ایک بیٹی کے والد تھے۔ ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی اخلاق چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے17سالہ محمد عالم ولد محمد ہلاک ہو گیا مقتول کی لاش 2 نامعلوم افراد رکشے میں سول اسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر اس کی موت واقع ہوئی۔
رضویہ تھانے کی حدود نیو گولیمار سینیٹری مارکیٹ ڈسپنسری کے قریب تلی ہوئی مچھلی فروخت کرنے والے پتھارے پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے مچھلی فروش 28 سالہ سرفراز خان عرف بڑا منا ولد ابراہیم خان ہلاک ہو گیا ،اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ اسلام چوک پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے35سالہ نور علی ملک ولد یعقوب ملک اور اس کا ساتھی25 سالہ یاسر ولد مناظر زخمی ہو گئے۔
دونوں متحدہ قومی موومنٹ اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 120کے کارکن ہیں جبکہ مومن آباد کے علاقے فقیر کالونی حاجی ظہور چوک پر نامعلوم ملزمان کی  پان کی دکان پر اندھا دھند فائرنگ سے40سالہ شاہد بلوچ ولد عبد الغنی اور35 سالہ محمد جلیل بلوچ ولد عبد الجلال جبکہابو الحسن اصفہانی روڈ پیر ڈائز بیکری کے قریب35 سالہ رینجرز کا اہلکار فضل حق ولد سید محمود اور45 سالہ محمد یوسف ولد محمد یونس زخمی ہو گئے۔شرافی گوٹھ میں30 سالہ کامران بلوچ ولد خیر محمد بلوچ سر پر2 گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ سکندر گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے35سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago