Categories: مشرق وسطی

شامی فوج کے مظالم سے بچنے کے لئے شہریوں کی اردن ہجرت

اپنے ملک میں جاری پرتشدد کارروائیوں سے بچنے کی خاطر شام سے ہجرت کرنے والے پناہ گزین ملک چھوڑ کر بھی محفوظ نہیں رہے۔
اس امر کا انکشاف العربیہ کی خصوصی وقائع نگار ریما مکتبی کی حال ہی میں شام سے بھیجی جانے والی فوٹیج میں ہوا ہے۔ بشار الاسد فوج کے اہلکار شام سے اردن ہجرت کرنے والے ہم وطنوں کو اردن کی سرحد پر گولیوں سے بھون رہے ہیں۔

ریما مکتبی کے مطابق شامی مہاجرین ملک سے فرار کے غیر قانونی طریقے اختیار کر کے جائے امان کی تلاش میں سرگرداں ہیں لیکن بشار الاسد کی انسانیت سے عاری فوج وہاں بھی ان کا پیچھا کرنے پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شامی بحران کے آغاز سے ابتک تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد مختلف سرحدی راستوں سے ہوتے ہوئے اردن پہنچے ہیں۔

سخت سردی اور برف پوش گھاٹیوں میں دشوار گزار راستوں پر سفر کرتے ہوئے اردن پہنچنے والے خوش قسمت مہاجرین کے حوالے سے ریما مکتبی نے بتایا کہ بشار رجیم مہاجرین کے چھوٹے چھوٹے قافلوں پر اس وقت فائر کھول دیتے ہیں کہ جب وہ اردنی سرحد کے بالکل قریب ہوتے ہیں۔
بہت سے مہاجر اپنی نئی منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی شامی گولیوں کا نشانہ بن جاتے ہیں۔

اردنی فوج کے اہلکاروں نے العربیہ کو بتایا کہ شامی فوج سرحد کے ساتھ پھیل چکی ہے اور مہاجرین کے قافلوں کو ایک ہی آن میں ختم کرنے کے لئے بسا اوقات شامی فضائیہ کو ان قافلوں پر بمباری کے لئے استعمال کرتی ہے.


شام، اردن سرحد ۔ ریما مکتبی

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago